امت نیوز ڈیسک //
پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پانی کے تیز بہاو میں لاپتہ فوجی کی لاش برآمد کر لی گئی جس کے بعد دریا میں بہہ جانے والے اور ڈوب کر ہلاک ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کی تلاش کا یہ آپریشن اختتام پذیر ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی دوپہر ڈوگرہ سورنکوٹ کے قریب ایک دریا عبور کرتے ہوئے دو فوجی لاپتہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ان میں سے ایک نائب صوبیدار کلدیپ سنگھ کی لاش کل شام برآمد ہوئی جبکہ دوسرے کی تلاش آج صبح دوبارہ شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کافی تلاش کے بعد لاپتہ سپاہی لانس نائک تیلو رام کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔