• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل

by امت ڈیسک
09/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ مسلسل تیسرے روز بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی۔ اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل
اسی دوران مسلسل تیسرے روز بھی امرناتھ یاترا معطل رہی۔ حکام کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال اور بارش کے باعث دونوں بیس کیمپوں سے امر ناتھ یاترا معطل رہی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سے کسی بھی یاتری کے جھتے کو کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور یاترا کی بحالی کے احکامات موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی صادر کئے جائیں گے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل
موسلادھار بارش کی وجہ سے جہاں پوری وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وہیں وادی کی اکثر سڑکیں زیر آب ہوگئی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں رہائشی مکانات میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شری امرناتھ جی یاترا پہاڑی راستے پر مسلسل برف اور بارش جاری ہے۔ گپھا کے نزدیک درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش ہونے کی وجہ سے امرناتھ جانے والے یاتریوں کو پہلے پڑاؤ پہلگام ننوان بیس کیمپ میں جمعہ کے روز سے ہی روکا گیا۔ آج تیسرے روز بھی کسی بھی یاتری کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کے مطابق موسم سازگار ہونے کے بعد یاترا ٹریک کا پہلے اچھی طرح سے معینہ کیا جائے گا جس کے بعد یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اب تک مقدس گپھا میں شیو لنگم کے درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا تیسرے روز بھی معطل
یاتریوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد بابا برفانی کے درشن ہو جائیں۔ یاتریوں نے ضلع انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں، رضاکاروں، سیکورٹی اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یاتریوں کے لئے ہر پڑاؤ پر خاطر خواہ اور فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاتریوں نے امید ظاہر کی کہ بابا برفانی سبھی یاتریوں کی دعائیں قبول کریں گے اور یاترا کو آسان بنانے کے لئے ہر مشکل کو دور کریں گے۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام یاتری بیس کیمپ میں سینکڑوں یاتری موسم کی بہتری کے منتظر ہیں۔ تریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لئے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم موسم کی خرابی کے آگے انتظامیہ بھی بے بس ہے۔ یاتریوں کے مطابق شاید آج برفانی بابا کی خواہش نہیں کہ ان کے درشن ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ موسم جلد بہتر ہو اور یاترا پھر سے بحال ہو سکے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے موسم میں بہتری کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی سے موسم خوشگوار رہنے کے امکانات ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ : غرقاب دوسرے فوجی اہلکار کی بھی نعش برآمد

Next Post

منشیات فروشی کے الزام میں چار خواتین گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

منشیات فروشی کے الزام میں چار خواتین گرفتار

کرگل میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی

کرگل میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی

ایل جی نے زیرو برج کا دورہ کیا ، فلڈ کنٹرول افسران سے بات چیت کی

ایل جی نے زیرو برج کا دورہ کیا ، فلڈ کنٹرول افسران سے بات چیت کی

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »