امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز ضلع سانبہ میں منشیات فروشی کے الزام میں چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سانبہ) توش کے مطابق، ملزمان کو کٹھوعہ سے سانبہ جاتے ہوئے جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سوپوال میں گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی توش نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس کے بڑھتے ہوئے چھاپوں اور گشت کو تیز کرنے کی وجہ سے، گرفتار شدہ منشیات فروش اپنا ٹھکانہ بدل رہی تھی، بری برہمنہ کے بلولے نالہ سے جموں کے سدھرا علاقے کی طرف بڑھ رہی تھی اور اس گرفتاری کو جموں و کشمیر پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔