امت نیوز ڈیسک //
ضلع ادھم پور میں سمرولی کے مقام پر بدھ کے روز سڑک کے ایک حادثے میں 5 امرناتھ یاتری زخمی ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق شری امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی ضلع ادھم پور سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی یاتریوں کا تعلق اتر پردیش سے ہے جو کہ گاندربل ضلع کے بالتل بیس کیمپ جا رہے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سب کی حالت مستحکم بتائی۔








