امت نیوز ڈیسک //
سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں آج ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ اور سوپور کے کروڑوں کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ جموں کشمیر انتظامیہ سے وابسطہ اعلی افسران کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ اور ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر موجود تھی۔اس دوران ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور شہربھی بدل رہا ہے کیونکہ اگرسوپور قصبہ کی بات کریں تو یہ ہندوستان کا شاندار شہر مانا جاتا تھا جو 1970 سے پہلے کافی زیادہ مشہور تھا۔اسے چھوٹا لندن کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ بدقسمتی اس بات کی ہے کہ چند لوگوں نے اس شہر کو اپنے فائدے کے لے استعمال کیا اور اس دوران یہاں سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ سوپور قصبہ کافی ترقی کرسکتا تھا لیکن یہاں عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ لوگوں کی شمولیت نے اسے کافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور لوگ دن بہ دن سرکار کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ بارہمولہ اور سوپور میں ترقیاتی کاموں میں کافی تیزی آئی ہے۔لیفٹننٹ گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عسکریت پسندگی کی طرف نہ جائے اور عسکریت پسندوں کا ساتھ نہ دیں کیونکہ اس سے کافی نقصان ہو سکتا ہے اورترقیاتی کام اثرانداز ہوسکتے ہیں”