• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہم انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے: اے پی ایس سی سی

ہم انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے: اے پی ایس سی سی

by امت ڈیسک
23/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

آل پارٹیز سکھ کارڈینیشن کمیٹی (اے پی ایس سی سی) کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے امید وار کو سپورٹ نہیں کریں گے بلکہ اپنی کمیونٹی کے امیدوار کھڑا کریں گے۔

کمیٹی کے چیئر مین جگموہن سنگھ رینہ نے ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے یہاں ہمیشہ بھائی چارے کو قائم رکھا ہے لیکن سرکار کا رویہ ہماری طرف صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے سے گاﺅں گاﺅں جا کر ایک عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار اپنے مسائل جموں وکشمیر اور مرکز کی سرکاروں تک پہنچائے لیکن ہمارے جائز مطالبوں کا حل نہیں کیا جا رہا ہے۔موصوف چیئرمین نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی دہائیوں سے ارباب اقتدار کو سکھ کمیونٹی کے جائز مطالبے لے کر مل رہے ہیں تاکہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں لیکن ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا: ‘جیسا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات ہونے والے ہیں ہم نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم کسی بھی پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ نہیں کریں گے بلکہ اپنی کمیونٹی کے امید وار تلاش کرکے ان کو الیکشن میں کھڑا کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم اس کے لئے اکثریتی کمیونٹی کا سپورٹ طلب کریں گے جن کے ساتھ ہم نے بحران اور ناساز گار حالات کے دوران دکھ سکھ بانٹا ہے اور جہاں ہمیں لگے کہ ہمارے امید وار کو جیتنے کے امکانات ہیں وہاں ہم ان سے مدد طلب کریں گے’۔مسٹر رینہ نے کہا کہ ناز سازگار حالات کے دوران سکھوں کو گاﺅں چھوڑ کر شہر یا قصبہ جات میں بسنا پڑا جس سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا: ‘گرچہ سکھ بھی پیکیجز کے مستحق تھے لیکن دوسری کمیونٹی جس کو اقلیتی فرقہ قرار دیا گیا ہے، نے صورتحال کا استحصال کیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حد بندی کمیشن جس کو مختلف گروپس اور کمیونٹیز کو انصاف فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا، اس وقت غیر متعلق ہوگیا جب ایل جی انتظامیہ نے ایک مخصوص کمیونٹی کے لئے دو سیٹیں مختص رکھنے کی سفارش کی’۔انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن نے ہمیں یقین دہانی کی کہ ہماری جموں وکشمیر اسمبلی میں ریزرویشن کے مطالبے کو سنیجدگی سے دیکھا جائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

موصوف چیئر مین نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تعلیمی اداروں میں پنجابی زبان کے سر نو متعارف کرنے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم سینکڑوں سکھ کمیونٹی کے بچوں کو پنجابی پڑھنے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ وقف بورڈ کو سر نو تشکیل دینے،ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ قائم کرنے میں سنجیدہ ہے لیکن گردوارہ انڈومنٹ ایکٹ کو لاگو کرنے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی مداخلت کے باوجود بھی جموں وکشمیر گرورا پر بندھک بورڈ کے انتخابات منعقد نہیں ہو رہے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش پر 10 گرفتار: پولیس

Next Post

دانش علی کے خلاف ریمارکس کے وقت دو سابق مرکزی وزراء بے شرمی سے ہنس رہے تھے: جئے رام رمیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
دانش علی کے خلاف ریمارکس کے وقت دو سابق مرکزی وزراء بے شرمی سے ہنس رہے تھے: جئے رام رمیش

دانش علی کے خلاف ریمارکس کے وقت دو سابق مرکزی وزراء بے شرمی سے ہنس رہے تھے: جئے رام رمیش

سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہزاروں نوجوان کو بے روزگار کر دیا گیا: محبوبہ مفتی

سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہزاروں نوجوان کو بے روزگار کر دیا گیا: محبوبہ مفتی

چین چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار: پولیس

چین چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار:  پولیس

بارہمولہ میں دو ہائی برڈ عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار: پولیس

شعیہ عالم آغا حسن الموسوی کا پاسپورٹ معطل

شعیہ عالم آغا حسن الموسوی کا پاسپورٹ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »