امت نیوز ڈیسک //
بڈگام:جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن موسوی کا پاسپورٹ حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کر دیا۔اس حوالے سے ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے آغا حسن کو مطلع کیا کہ ان کا پاسپورٹ پاسپورٹ ایکٹ 1967 کی دفعہ 10 (3XC) کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔
وہیں شیعہ رہنما نے بتایا کہ انہیں یہ نوٹس ایک ماہ بعد موصول ہوا جب ریجنل پارسپورٹ آفسر نے ان کے پاسپورٹ کو معطل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی دورے کے شیڈول کے پیش نظر انہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی، تاہم آج انہیں نوٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔