• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وحید پرہ کی اپنے علیل والد کے ساتھ ممبئی جانے کی درخواست مسترد

وحید پرہ کی اپنے علیل والد کے ساتھ ممبئی جانے کی درخواست مسترد

by امت ڈیسک
30/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرہ کو سرینگر کی ایک عدالت نے اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے ایک سال تک یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اپنے والد کے کینسر کے علاج کے لیے جموں و کشمیر سے باہر جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے وحید پرہ نے این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سندیپ گنڈوترا کو ایک درخواست پیش کی تھی۔ عسکری سرگرمیوں کی، مبینہ طور، حمایت کرنے پر پرہ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ایک معاملے میں ملزم قرار دیا گیا ہے، جس میں پرہ کو ہائی کورٹ کی جانب سے مشروط ضمانت دی گئی تھی۔ ضمانت کی شرائط میں یہ بھی داخل ہے کہ وہ جموں و کشمیر سے باہر کہیں بھی نہیں جا سکتے۔

جمعہ کو خصوصی جج سندیپ گنڈوترا نے پرہ کی دہلی اور ممبئی جانے کی ’’عمومی اجازت‘‘ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی گئی ہے کہ ’’اس سے مقدمے کی سماعت میں رکاوٹ آئے گی اور یہ خدشہ ہے کہ پرہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کر سکتا ہے۔‘‘ جج نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ درخواست گزار نے عدالت کو بتائے بغیر اپنے والد کی طبی دیکھ بھال کے لیے ممبئی اور دہلی جانے کے لیے ایک سال کی عمومی اجازت کی درخواست کرتے ہوئے یہ عرضی جمع کرائی ہے۔‘‘عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پرہ نے مختلف وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر اور ملک سے باہر سفر کرنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں امریکہ جانے اور اپنے بیمار والد کو علاج کے لیے ممبئی لے جانے کی پیشگی درخواست بھی شامل ہے۔ این آئی اے کورٹ نے ’’پرہ کی سفری درخواستوں میں تضاد‘‘ محسوس کیا جب کہ اس سے پہلے اس کے والد کی طبی حالت نازک تھی، اس کے باوجود پرہ نے ییل فیلوشپ میں شرکت کے لیے تین ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دینے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ اس کے بعد اس نے ایک اور درخواست جمع کرائی ہے جس میں اپنے والد کے علاج کے لیے ایک سال کی مدت کے لیے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

جسٹس گنڈوترا نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ درخواست محض مقدمے کی سماعت میں تاخیر کے لیے پیش کی گئی تھی۔‘‘ عدالت نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ڈی پی لیڈر اپنی آزادی کا غلط استعمال کرے گا اور بھارت میں ایسے ’’عناصر‘‘ سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے گا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’’عسکریت پسندی/ علیحدگی پسند نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔‘‘یاد رہے کہ رواں برس جون میں ییل پیس فیلوشپ کے لیے سفر کرنے کی اجازت سے انکار کیے جانے کے باوجود، پرہ کو اپریل میں اپنے والد کے ساتھ ممبئی میں ٹاٹا میموریل سینٹر جانے کے لیے ’’انسانی بنیادوں‘‘ پر ممبئی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہل کا نشان لداخ سے جلد جانے والا نہیں : عمر عبداللہ

Next Post

محبوبہ مفتی نے فوج سے بندھوا مزدوری کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

محبوبہ مفتی نے فوج سے بندھوا مزدوری کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

پارمپورہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات ، 17ڈھانچے خاکستر ، تین فائر سروس اہلکار زخمی

پارمپورہ سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات ، 17ڈھانچے خاکستر ، تین فائر سروس اہلکار زخمی

نئے وقف بورڈ میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا :درخشاں اندرابی

درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی آفیسران اور ملازمین معطل: ڈاکٹر درخشان اندرابی

گرفتار شدہ پولیس افسر شیخ عادل نوکری سے معطل

گرفتار شدہ پولیس افسر شیخ عادل نوکری سے معطل

بانہال میں گاڑی سے 30 کلو ہیرؤن ضبط، دو گرفتار: پولیس

بانہال میں گاڑی سے 30 کلو ہیرؤن ضبط، دو گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »