• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
03/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) : ’’سال 1947میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اس وقت کے مہاراجہ کے ساتھ مل کر بھارت کے ساتھ الحاق کیا۔ شاید یہ ہمیں منظور نہ تھا، مگر صحیح ہوا یا غلط، اب ہمارا مقدر ہندوستان کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے سرینگر کے درگاہ علاقے میں پارٹی پروگرام کے دوران خطاب کے دوران کیا۔ یہ تقریب پی ڈی پی کے زونل صدر عبد الحمید ڈار کی اپنی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر نے کہا: ’’نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی پارٹیوں نے ہی یہاں کے نوجوانوں کو قبرستان پہنچایا، ایک جماعت نے ہمیں پوٹا جیسے قوانین اور ٹاسک فورس جبکہ دوسری جماعت نے پیلٹ گن دئے، ایسی جماعتوں کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارے لئے جہاد سے کم نہیں۔‘‘ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ اس کے حلقہ انتخاب سے بھی نیشنل کانفرنس کو ووٹ ملے، انہیں کامیاب بنایا گیا تاہم دفعہ 370کی منسوخی کے وقت این سے کے تین نمائندے پارلیمنٹ میں تھے جنہوں نے وہاں ایک حرف بھی نہیں کہا۔

بخاری نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور سچ بولنا ہی ان کی پارٹی کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سچ کہنا ہمارا ایجنڈا ہے جب 20 کروڑ مسلمان اس ملک کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں رہ سکتے، اور سچائی یہ ہے کہ ہم ہندوستان کا حصہ ہیں اور ہمارے بھی وہی حقوق ہیں جو یہاں 130 کروڑ لوگوں کے ہیں۔ اپنی پارٹی نوجوانوں کو باقار زندگی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لیے ہمیشہ جد و جہد کرے گی۔‘‘ اپنی پارٹی لیڈر نے نام لئے بغیر این سی اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انہوں نے ہمیشہ سبز باغ دکھائے، جھوٹے وعدے کیے تاہم الطاف بخاری اتنے ہی وعدے کرے گا جتنا دہلی سے لینا ممکن ہوگا۔‘‘

سابق ویز نے کہا کہ جن لیڈروں نے سیلف رول اور اٹانومی جیسے نعروں کے سبز باغ دکھائے انہیں اب سیاست کے میدان میں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’صرف اپنی پارٹی ہی نہیں بلکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے چھٹکارا چاہتی ہے بلکہ بی جے پی نے بھی ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ان کا دعویٰ تھا کہ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت اپنی پارٹی کی ہوگی۔مسٹر بخاری نے کہا کہ سال 2019 کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں نے امن کا ہاتھ پکڑا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

Next Post

بجلی چوری: گذشتہ دو ماہ کے دوران زائد 35 ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

بجلی چوری: گذشتہ دو ماہ کے دوران زائد 35 ہزار شبانہ چھاپے مارے گئے

اننت ناگ میں مبینہ جعلی ڈاکٹر گرفتار، کلنک سر بمہر

اننت ناگ میں مبینہ جعلی ڈاکٹر گرفتار، کلنک سر بمہر

گاگرن شوپیان حملہ :ایس آئی یو شوپیان نے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ با ضابطہ طو رپر دائر کر دی

گاگرن شوپیان حملہ :ایس آئی یو شوپیان نے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ با ضابطہ طو رپر دائر کر دی

لداخ میں ریاستی درجے، دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج

لداخ میں ریاستی درجے، دیگر مطالبات کو لے کر احتجاج

تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

تازہ برف باری: سرینگر ایئرپورٹ پر 10 پروازیں منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »