• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

نارکو ٹیرر کیس: دو ملزمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

by امت ڈیسک
18/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ایس آئی اے نے ایک نارکو ٹیرر فنڈنگ ماڈیول کے سلسلے میں دو ملزمان اور ان کے دوسرے ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے پیر کے روز نارکو ٹیرر فنڈنگ معاملے میں دو ملزمان اور ان کے دوسرے ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زاہد خواجہ اور ضمیر احمد لون کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ اور یو اے پی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق زاہد احمد خواجہ کو گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 3.565 کلو گرام وزنی ہیرؤن کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی گئی، جبکہ ضمیر احمد لون لشکر طیبہ کا ایک سرگرم عسکریت پسند ہے جو کہ اصل میں کشمیر کا رہائشی ہے لیکن اب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر /پاکستان میں مقیم ہے۔

ان کے مطابق زاہد خواجہ اور ضمیر احمد لون اور دیگر افراد نے کالعدم عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ مل کر سرحد پار سے غیر قانونی طورپر منشیات کی اسمگلنگ اوراس کے ذریعے فنڈز اکھٹے کرنے کی مجرمانہ سازش رچائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم کو مالی معاونت ، دہشت گرد کارروائیوں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کی معاونت کے لئے استعمال میں لایا گیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ مجرمانہ سازش کی پیروی میں ملزمان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے قریبی تال میل کی خاطر انکرپٹڈ میسجنگ اپیلی کیشنز کا سہارا لیا اور اس پر بات چیت کے ذریعے اقلیتی برادریوں کونشانہ بنا کر دہشت گرد ی کارروائیوں کے ذریعے منظم طریقے سے فرقہ وارانہ انتشار کا منصوبہ بنایا۔

ایس آئی اے کے مطابق وادی میں سرگرم مختلف عسکریت پسند تنظیموں کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈز کو عسکریت پسندانہ کارروائیوں کو فروغ دینے کی خاطر استعمال میں لایا جس میں سرکاری عمارتوں، اقلیتی برادریوں، پولیس اہلکاروں کے رہائشی مکانات اور ایک سیاسی پارٹی کے دفتر کو نذر آتش کرنا شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے نارکو ٹیرر فائنانسنگ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

ان کے مطابق جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں سرگرم عسکریت پسند تنظیمیں تخریبی کارروائیوں اور سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی خاطر سرحد پار سے غیر قانونی طورپر اسمگل شدہ منشیات کی فروخت کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ میں کار گہری کھائی میں جا گری، شخص ہلاک، دوسرا زخمی

Next Post

شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا لداخ میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا لداخ میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ

شمالی کمان کے فوجی سربراہ کا لداخ میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ

گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

لوک سبھا انتخابات میں لوگ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کو مسترد کریں گے :رویندر رینا

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

راجوری میں لاپتہ شہری کی لاش برآمد

ہندواڑہ میں خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

ہندواڑہ میں خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

اننت ناگ میں دو افراد 90 کلو پوست سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »