امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے لداخ یونین ٹریٹری میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے فوج اور آئی ٹی بی ٹی کی آپریشنل معیار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی سراہنا کی۔
ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے لداخ یونین ٹریٹری میں اونچائی پر تعینات فارمیشنز کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں اور بارڈر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے اس دوران سخت ترین چلینجوں کے بیچ فوج اور آئی ٹی بی ٹی کی اعلیٰ ترین آپریشنل معیار کو بر قرار رکھنے کی کاوشوں کی سراہنا کی۔