امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 اپریل : شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے تورنا اوڑی علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی کی جان چلی گئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ تورنہ اوڑی میں فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سپائی محمد صغیر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین فوجی زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر تین زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے 92 بیس سرینگر میں علاج کے لیے نکالا گیا جبکہ لاش کو قانونی اور طبی کارروائیوں کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔