• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت

نیشنل کانفرنس کو سوپور میں ریلی برآمد کرنے کی اجازت

by امت ڈیسک
10/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس (این سی) کو 12 مئی اتوار کو پولیس ڈسٹرکٹ سوپور میں عوامی ریلیاں برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سوپور کا علاقہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کا حصہ ہے جہاں 20 مئی کو انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ قبل ازیں اس نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پولیس حکام پر انہیں تنگ کرنے اور سوپور میں الیکشن کے پیش نظر ریلیز منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

حکام کی جانب سے یہ اعلان این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے ان کی انتخابی مہم کے پروگرام کو شیڈول کے مطابق اجازت دینے کے لیے متعلقہ حلقے کے حکام کو ہدایت دینے کے مطالبے کے چند گھنٹوں کے اندر سامنے آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی نے این سی کو 12 مئی کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک سوپور کے مالماپن پورہ گاؤں میں ایک عوامی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی ہے تاہم انہیں کچھ رہنما خطوط پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

بارہمولہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے این سی کو ریلیز منعقد کرنے کی اجازت دیتے وقت سوپر پولیس کا بھی حوالہ دیا اور کہا: ’’سوپور پولیس کو اجازت دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ پولیس نے صرف احتیاطی اقدام کے طور پر تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی، کیونکہ جمعرات کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے حالات سازگار نہیں تھے۔‘‘

سوپور پولیس کی جانب سے این سی کو ریلیز دوبارہ ترتیب دئے جانے کو کہا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ پر بھی اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’میرے مخالفین کشمیر میں اشتہاری مہم کے دوران عوامی رد عمل سے بوکھلا گئے ہیں۔ اور یہ حکمنامہ میری انتخابی مہم کو زک پہنچانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تین مراحل کی ووٹنگ سے پریشان مودی سیدھے مسلمانوں کا ذکر کرنے لگے: شرد پوار

Next Post

جی ایم سی سرینگر میں معدے، آنت کے سرطان کا کامیاب آپریشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
جی ایم سی سرینگر میں معدے، آنت کے سرطان کا کامیاب آپریشن

جی ایم سی سرینگر میں معدے، آنت کے سرطان کا کامیاب آپریشن

منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

گارندبل میں آتشزدگی، 13 دکانیں خاکستر

گارندبل میں آتشزدگی، 13 دکانیں خاکستر

اروند کجریوال نے سپریم کورٹ سے  اپنی درخواست واپس لے لی

اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سےعبوری ضمانت مل گئی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

راجوری سڑک حادثہ میں 2فوجی جوان زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »