امت نیوز ڈیسک //
گاندربل، 02 جون: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن کے تھونے علاقے میں اتوار کو ایک 11 سالہ لڑکا آبپاشی کی نہر میں ڈوب کر ازجان ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ لڑکا پھسل کر آبپاشی کی نہر میں جا گرا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لڑکے کو بعد میں بازیافت کیا گیا اور اسے ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔ متوفی کی شناخت آصف احمد ٹھیکرے ولد ممتاز احمد ٹھیکرے ساکن تھونے کنگن کے نام سے ہوئی ہے۔