امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی، 06 جون: ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے جمعرات کو 18ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کی فہرست صدر دروپدی مرمو کو سونپ دی۔
صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ، الیکشن کمشنر گیا نیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے شام 4.30 بجے
راشٹرپتی بھون میں محترمہ مرمو سے ملاقات کی اور انہیں منتخب ممبران پارلیمنٹ کی فہرست سونپی۔
عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 73 کے تحت الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی ایک کاپی، جس میں 18 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے والے اراکین کے نام شامل ہیں، صدر جمہوریہ کو پیش کی گئی۔