امت نیوز ڈیسک //
سری نگر 06 جون:کولگام گاؤں کی 18 سالہ لڑکی 12ویں جماعت کا نتیجہ سننے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔جسکے نتائج کا اعلان آج شام بورڈ نے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) بہامہ کی رہنے والی کو 12ویں جماعت کا نتیجہ سننے کے بعد دل کا دورہ پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ’’اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا‘‘۔
طالبہ کی ناگہانی موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔