• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی

ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی

by امت ڈیسک
07/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔

ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

پاکستان کی اننگز
امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

امریکا کی اننگز
پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے جواب میں امریکا نے پر اعتماد بیٹنگ کی، بیٹرز اسکور کو آگے بڑھاتے گئے۔کپتان مونانک پٹیل نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اندیس گوس نے 35 رنز بنائے۔

اسٹیو ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔111 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ارون جونس اور نتیش کمار میچ کو آخری اوور تک لے گئے، امریکا کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔

نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مار کر میچ برابر کردیا اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

ارون جونس 36 اور نتیش کمار 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

سپر اوور
سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 19 رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور فخر زمان کریز پر اترے پر وہ بھی ٹیم کو میچ نہ جتواسکے۔

پاکستان 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکا اور امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔

امریکا کی رواں ورلڈکپ میں دوسری کامیابی ہے، اس نے پہلے میچ میں کینیڈا کو ہراہا تھا۔ پاکستا ن کے خلاف جیت کے بعد امریکا گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کلگام کی طالبہ نتائج سننے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Next Post

اہلیان جموں وکشمیراپنی من پسند حکومت بنائیں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
اہلیان جموں وکشمیراپنی من پسند حکومت بنائیں گے

اہلیان جموں وکشمیراپنی من پسند حکومت بنائیں گے

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

پٹن سڑک حادثے میں معمر شخص ازجان

میرواعظ کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملی

میرواعظ کو جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ملی

گوجر طبے کے طالب علم کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی

گوجر طبے کے طالب علم کی نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی

این ڈی اے میٹنگ میں مودی کو لیڈر منتخب کیا گیا

این ڈی اے میٹنگ میں مودی کو لیڈر منتخب کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »