امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 07 جولائی: اتوار کو کولگام ضلع کے قائموہ علاقے میں ایک بزرگ خاتون کی ٹرک کی زد میں آکر موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ٹرک جو کجر کی طرف جا رہا تھا، نے قیموہ علاقے کے قریب خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر پی ایچ سی قائمہ منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
خاتون کی شناخت مسرہ بانو زوجہ غلام حسن لون ساکنہ حورہ کے نام سے ہوئی ہے۔










