امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 08 جولائی: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اتوار کی دیر رات ایک نوجوان کو دوسرے نوجوان نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک 15 سالہ نوجوان نالے میں پایا گیا اور خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ معمولی جھگڑے پر لڑکے کو دوسرے لڑکے نے چاقو مارا جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان گنوا بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حقائق کا پتہ لگانے کے لئے پولیس سری گفوارہ ضروری طبی قانونی کارروائیوں کے لئے جی ایم سی اننت ناگ میں موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )










