امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور، 11 ستمبر : ادھم پور کے کھنڈارا ٹاپ علاقے میں جاری انکاؤنٹر میں دو نامعلوم جنگجو مارے گئے ہیں۔ حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ جاری آپریشن میں دو جنگجو مارے گئے ہیں، ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریں اثنا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں کھنڈارا ٹاپ پر عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید گولی باری شروع ہوئی۔(جی این ایس )









