امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق رام بن کے بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر PB06BD – 7201 سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک پنجاب سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(یو این آئی )