اعجاز بابا/ سرینگر
ضلع پولیس سرینگر نے سردار ولبھ بھائی پٹیل، جو ہندوستان کی تاریخ کے ایک عظیم رہنما اور اتحاد کے علمبردار تھے، کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر "رن فار یونٹی” کا کامیاب انعقاد فوشور روڈ، سرینگر پر سول ایکشن پروگرام 2025-26 کے تحت کیا۔
یہ تقریب ہندوستان کے آئرن مین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی اتحاد، یگانگت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے مقصد سے منعقد کی گئی۔
زون حضرت بل کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے 100 سے زائد طلباء و طالبات نے اس دوڑ میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی حضرت بل نے ایس ڈی پی او زکورہ اور زون حضرت بل کے دیگر افسران کے ہمراہ دوڑ رن کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی حضرت بل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
یہ تقریب نہ صرف سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی اور خدمات کو خراجِ تحسین ہے بلکہ ہماری قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید بھی ہے۔
پروگرام کے اختتام پر طلباء اور معاون عملے میں نقد انعامات، ٹرافیاں، اسناد اور ریفریشمنٹ تقسیم کیے گئے۔










