• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پانچ بلوں کی منظوری کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پانچ بلوں کی منظوری کے ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

by امت ڈیسک
31/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خزاں اجلاس جمعہ کے روز اسپیکر عبد الرحیم راتھر کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ یہ اجلاس نو روز تک جاری رہا، جس کے دوران مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے انتخابی عمل بھی مکمل ہوا اور کئی اہم بلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائیاں مجموعی طور پر خوش اسلوبی سے چلتی رہیں، اگرچہ چند مواقع پر شور و غل کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ اس سیشن میں حکومت کے پانچ بل منظور کیے گئے، جبکہ دو پرائیویٹ ممبرز کی قراردادوں پر تفصیلی بحث ہوئی۔

آخری روز کارروائی کے دوران اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اجلاس کے دوران کل 732 سوالات موصول ہوئے جن میں سے 682 کو داخلِ ایوان کیا گیا، 29 سوالات پر بحث ہوئی اور 73 ضمنی سوالات ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، کارروائی کے دوران 97 زیرو آور معاملات بھی پیش کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق، 14 نئے بل موصول ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ اجلاسوں کے 33 بل تاحال زیر التوا ہیں۔

بحث کے لیے 41 پرائیویٹ ممبرز بل فہرست میں شامل تھیں جن میں سے صرف آٹھ پر بحث ممکن ہو سکی۔ باقی بل یا تو حکومتی یقین دہانیوں کے بعد واپس لے لیے گئے یا ابتدائی مرحلے پر ہیصوتی ووٹنگ سے مسترد کر دی گئیں۔ اسی طرح، 67 توجہ دلاؤ نوٹسز میں سے صرف 10 پر بحث کی گئی، جبکہ 14 نجی قراردادوں میں سے صرف ایک کو ایوان نے منظور کیا۔

ایوان کی کارروائی کے دوران واحد نمایاں خلل اس وقت پیدا ہوا جب بی جے پی ارکان نے واک آؤٹ کیا۔ یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب اسپیکر راتھر نے اودھم پور کے ایم ایل اے پون گپتا کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التوا کو مسترد کر دیا، جس میں جموں و کشمیر میں سیلاب متاثرین کی حالت زار پر بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپنے اختتامی کلمات میں اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”میں تمام اراکینِ اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے ایوان کی کارروائیاں خوش اسلوبی سے، بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے مکمل ہوئیں۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ نے کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، امریکی جوہری تجربات کے فیصلے پر جتایا گہرا تشویش

Next Post

سرینگر پولیس کی جانب سوک ایکشن پروگرام کے تحت سردار پٹیل کی 150 سالگرہ پر رن فار یونٹی کا اہتمام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
سرینگر پولیس کی جانب سوک ایکشن پروگرام کے تحت سردار پٹیل کی 150 سالگرہ پر رن فار یونٹی کا اہتمام

سرینگر پولیس کی جانب سوک ایکشن پروگرام کے تحت سردار پٹیل کی 150 سالگرہ پر رن فار یونٹی کا اہتمام

محکمہ اطلاعات جموں و کشمیر کی جعلی صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

محکمہ اطلاعات جموں و کشمیر کی جعلی صحافیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اسکولوں کے سالانہ پروگرام اور اخلاقی زوال

سی سی جی وفد کی میرواعظ عمر فاروق سے سرینگر میں ملاقات امن، بات چیت اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

سی سی جی وفد کی میرواعظ عمر فاروق سے سرینگر میں ملاقات امن، بات چیت اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

آغا روح اللہ،میاں الطاف کے ایک جیسے بول، کیا نئی سیاسی راہ کے اشارے؟؟

آغا روح اللہ،میاں الطاف کے ایک جیسے بول، کیا نئی سیاسی راہ کے اشارے؟؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »