امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات کی، جس کے دوران جموں و کشمیر سے متعلق مختلف اہم امور اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اگرچہ ملاقات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم بتایا گیا کہ بات چیت میں جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال، انتظامی معاملات اور دیگر اہم موضوعات شامل تھے۔











