• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اوڑی میں ایل او سی پر تین در اندازوں کی ہلاکت بڑی کامیابی:فوج

اوڑی میں ایل او سی پر تین در اندازوں کی ہلاکت بڑی کامیابی:فوج

by امت ڈیسک
26/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//بارہمولہ کی 19 انفنٹری کے جی او سی میجر جنرل اجے چند پوریا نے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ روز تین در اندازوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین کی تحویل سے چینی ساخت کےایم 16 ہتھیار ملنا ایک غیر معمولی باز یابی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران تین در اندازوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’مہلوکین کی تحویل سے چینی ساخت کی ایم16 ہتھیاروں کا ملنا ایک غیر معمولی باز یابی ہے اور سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے‘۔
مسٹر چند پوریا نے کہا کہ اوڑی کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ راجوری کے اکھنور سیکٹر اور گریز کے ٹنگڈار سیکٹر میں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کے متعلق ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جو ایک تشویش ناک امر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق 120 جنگجو سر حد پر مختلف لانچنگ پیڈس پر در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پع سیکورٹی گرڈ کسی بھی چلینج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔
موصوف جی او سی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ہوشیاری کی سطح ہر گذرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے در اندازی میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مایوسی کے عالم میں زیادہ سے زیادہ جنگجوؤں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین در اندازوں کو مار گرایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میر واعظ کو جامع مسجد نہیں جانے دیا گیا

Next Post

سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت

سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت

جامعہ ملیہ سے صفورہ زرگر کا ایڈمیشن منسوخ

جامعہ ملیہ سے صفورہ زرگر کا ایڈمیشن منسوخ

چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

غلام نبی آزاد کا موجودہ وقت میں کانگریس کو چھوڑنا صحیح فیصلہ نہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

کشمیر:این آئی اے عدالتوں کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی : رویندر رینا

آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی : رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »