امت نیوز ڈیسک //
جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح چھاپے کے دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جمعہ کی صبح پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں دھنہ علاقے میں چھاپہ مارا اور اس دوران ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ جسے پولیس تھانہ منڈی میں لے جایا گیا ہے۔ جہاں اس شخص کی پوچھ گچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اکتوبر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں وکشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یہ تلاشیاں عسکریت پسندی کی فنڈنگ و دوسرے معاملات کے حوالے سے کی تھی۔ (یو این آئی)







