• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اضافی فورسز کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول: حریت کانفرنس

فائل فوٹو

اضافی فورسز کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول: حریت کانفرنس

by امت ڈیسک
13/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) کل جماعتی حریت کانفرنس (میر واعظ گروپ)  نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کو حد درجہ تشویشناک اور باعث اضطراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر و گام میں بڑے پیمانے پر فورسز کے جمع ہونے اور نقل و حمل سے عوام میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا ماحول پایا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں لاکھوں فوجیوں اور فورسز کی موجودگی کے باوجود مزید فورسز کی تازہ کھیپ کے لانے پر چہار جانب بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔ حریت کے رہنماؤں نے کہا کہ اخباری اطلاعات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی کے ان ایام میں یہ فورسز جگہ جگہ ناکہ لگا کر نہ صرف عام راہ گیروں اور لوگوں کی جامہ تلاشی لے کر انہیں تنگ کر رہی ہیں بلکہ اچانک مختلف علاقوں کا کریک ڈاؤن کرکے بلا لحاظ مرد و خواتین شناختی پریڈ کرائے جارہے ہیں۔ حریت کے رہنماؤں نے زور دے کر کہی کہ جموں و کشمیر ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے اور اسے اُسی تناظر میں فریقین کے مابین جامع مذاکرت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے، نہ کہ جبر و قہر کی پالیسیوں کے نفاذ اور نہ ہی فوجی طاقت کے بل پر۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتاریوں، ہراسانیوں، ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی مسلسل پامالیاں ہر لحاظ سے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ حریت کے رہنماؤں نے حکام کی جانب سے جموں و کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور روحانی مرکز جامع مسجد سرینگر میں مسلمانان کشمیر کو 6 اگست2021 سے نماز جمعہ جیسے اہم فریضہ کی ادائیگی سے جبراً روکنے کی کارروائی کو دین میں مداخلت قرار دیا اور کہا کہ ان اقدامات سےعوام کے دینی و مذہبی جذبات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بیان میں حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جنہیں غیر قانونی طور پر 5 اگست 2019 سے ہی مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے، ان سمیت تمام سیاسی رہنمائوں جن میں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام ، آسیہ اندرابی سمیت دیگ سینکڑوں نوجوان شامل ہیں اور جنہیں جموں وکشمیر کے علاوہ بھارت کی مختلف جیلوں میں مقید رکھا گیا ہے۔ اس معاملہ کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے ایک لمحہ فکریہ قرار دیتےہوئے میرواعظ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رام بن میں المناک سڑک حادثہ رونما

Next Post

کاکا پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو زمین منتقل کرنے پر لوگوں کا احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
کاکا پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو زمین منتقل کرنے پر لوگوں کا احتجاج

کاکا پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو زمین منتقل کرنے پر لوگوں کا احتجاج

کھریو پانپورعلاقے میں استاد کی مبینہ خود کشی

کھریو پانپورعلاقے میں استاد کی مبینہ خود کشی

سرینگر میں رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ

سرینگر میں رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ

لداخ کے لہیہ ضلع میں 25طلبا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سبھی اسکول تا حکم ثانی بند

لداخ کے لہیہ ضلع میں 25طلبا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سبھی اسکول تا حکم ثانی بند

راجوری میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

راجوری میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »