• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

پہلگام اور گلمرگ میں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

by امت ڈیسک
31/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رواں سیزن کی اب تک سرد ترین راتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 8 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرینگر میں 25 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ زیادہ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے اس کا دور اقتدار21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے جس کی حکومت کے دوران سردی کا زور قدرے تھم جاتا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عشمقام واقعہ :حملے میں زخمی ہوا شہری دم توڑ بیٹھا ، ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی

Next Post

کٹھوعہ سڑک حادثہ ،تین افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کٹھوعہ سڑک حادثہ ،تین افراد ہلاک

کٹھوعہ سڑک حادثہ ،تین افراد ہلاک

رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب میں شامل

رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب میں شامل

سال 2022: 29شہری،172جنگجو ،26 فورسز اہلکار ہلاک: وجے کمار

سال 2022: 29شہری،172جنگجو ،26 فورسز اہلکار ہلاک: وجے کمار

محبوبہ کا چیف جسٹس آف انڈیا کو خط، کشمیر میں انصاف کی فراہمی کیلئے مداخلت کی اپیل

محبوبہ کا چیف جسٹس آف انڈیا کو خط، کشمیر میں انصاف کی فراہمی کیلئے مداخلت کی اپیل

میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنا گرو مانتا ہوں: راہل گاندھی

میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اپنا گرو مانتا ہوں: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »