• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

جموں کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ کیسوں میں 30فیصدی اضافہ

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کے باعث جموں و کشمیر میں کوؤڈ کی دوسری لہر میں اچانک شدت کے چلتے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیسوں میں 30فیصدی اضافہ ہو گیا ہے۔ ادھر کیسوں میں آئے روز اضافہ کے چلتے انتظامیہ بھی متحرک ہے جبکہ لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔ جموں و کشمیر میں اچانک کووڈ کے کیسوں میں اضافہ درج کیا جار ہا ہے اور کئی ماہ بعد گزشتہ دونوں مثبت معاملات کی تعداد 200عبور کر گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جموں و کشمیر میں آئے روز مثبت معاملات 200 کے قریب ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس کے چلتے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 30فیصدی کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سکمز صورہ ، جے وی سی بمنہ اور گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں گزشتہ ایک ہفتے سے کووڈ متاثرہ مریضوں کے داخلوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جب کہ اموات کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ ادھر کووڈ کیسوں میں اضافہ کی بنیادی وجہ ماہرین نے سماجی دوری پر عملدر آمد نہ کرنے اور بنا ماسک کے بازاروں میں گھومنا قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ سے لے کر سرکاری دفاتر تک لوگ کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیںکرتے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر بالخصوص بینکوں اور ہسپتالوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ، نانبائیوں اور مذہبی اور شادی کی تقریبات میں بھی لوگوں کو بنا ماسک کے پایا جاتا ہے جبکہ ساتھ ہی سماجی دوری پر بھی کہیں عملدر آمد نہیں ہوتا ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وہ قوانین بھی منسوخ کئے جائیں جن سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھینے گئے: پی ڈی پی

Next Post

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »