• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

تجاوزات کے خلاف کارروائی کسانوں کو بے اختیار بنانے کی سازش: تاریگامی

by امت ڈیسک
16/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ریاستی سیکریٹری اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن ایم وائی تاریگامی نے ’’تجاوزات ہٹانے کے نام پر غریب کسانوں کو بے دخل‘‘ کرنے کے حوالہ سے جاری سرکیولر کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے مقامی سیاسی، سماجی تنظیموں سے ایک جُٹ ہو کر اس کے خلاف پر امن طور آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

تاریگامی نے جموں کشمیر انتظامیہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’اب جموں و کشمیر میں کسانوں کو زمین کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے نام نہاد انہدامی کارروائی انجام دی جا رہی ہے، یہ در اصل غریب کسانوں اور گوجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد کو بے گھر اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی ایک سازش ہے۔‘‘ سی پی آئی(ایم) کے ریاستی سیکریٹری ایم وائی تاریگامی نے ان باتوں کا اظہار جموں میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔یو ٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا: ’’کیا یہی وہ اچھے دن ہیں، جن کا وعدہ مودی حکومت نے کیا تھا؟ برسوں نہیں بلکہ دہائیوں اور صدیوں سے جنگلاتی اراضی پر آباد کسانوں، گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کو ہراساں کرنے کی ایک مذموم سازش ہے۔‘‘ تاریگامی نے مرکزی سرکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد آئینی تبدیلیاں کرکے جموں اور کشمیر کے باشندوں کو غیر اختیار اور مجبور بنا دیا گیا۔‘‘ تاریگامی نے سبھی سیاسی جماعتوں سے اس سرکیولر کے خلاف پُر امن صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاریگامی نے کاہچرائی، روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ میں لی گئی اراضی سمیت دیگر اسٹیٹ لینڈ پر سے ’تجاوزات‘ ہٹانے کو ’صریح ناانصافی‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سرکیولر میں سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرنز کو 31جنوری تک اسٹیٹ لینڈ پر سے غیر قانونی قبضہ کو ہٹائے جانے کی تلقین کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرنز سے اس ضمن میں تعمیلی رپورٹ بھی پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے تشویشناک پیشگوئی

Next Post

ادھم پورہ – بارہمولہ ریلوے لنک پر 90 فیصد کام مکمل : وزارت ریلوے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
ادھم پورہ – بارہمولہ ریلوے لنک پر 90 فیصد کام مکمل : وزارت ریلوے

ادھم پورہ - بارہمولہ ریلوے لنک پر 90 فیصد کام مکمل : وزارت ریلوے

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

جموں کشمیر میں قوانین عوام کو بے اختیار کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں : محبوبہ مفتی

یونیٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج

یونیٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج

ڈی اے پی کے مزید لیڈران کانگریس میں ہونگے شامل : جے رام رمیش

ڈی اے پی کے مزید لیڈران کانگریس میں ہونگے شامل : جے رام رمیش

سرینگر میں سیکورٹی سخت، ڈرون کیمروں کا استعمال

سرینگر میں سیکورٹی سخت، ڈرون کیمروں کا استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »