جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کوکرناگ کے بمڈورہ علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔










