امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لتر بستی کے اچھن علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ایک بینک سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کے این او کے مطابق عسکریت پسندوں نے بینک کے ایک سیکورٹی گارڈ پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تولا نے کے این او کو تصدیق کی کہ اس شخص کو ہسپتال لایا گیا تھا۔
مقتول کی شناخت سنجے پنڈت ولد کاشی ناتھ پنڈت ساکنہ اچھن کے طور پر کی گئی ہے۔ اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔








