• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا لیکن ہر جارحیت کے خلاف بھر پور جواب دینے کےلئے تیار: راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
28/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(لکھنو) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا ہے تاہم اگر کوئی ہمارے ملک کی سالمیت کے خلاف سازشیں کرے گا یا زور آزمائی کرے گا تو ہماری فوج ہر قسم کی جارحیت کے خلاف بھر پور جواب دینے کےلئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کو مکمل آزادی دے رکھی ہے ۔ وزیر دفاع نے کانگریس کوہدف تنقیدبتاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں دہائیوں تک حالات خراب رہے تاہم اب وہاں حالات باالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنے منشور کے تمام وعدوں کو پورا کرتی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے انہوں نے رام مندر بنانے، جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کا وعدہ کیا تھا۔ جیسے ہی پی ایم مودی دوبارہ وزیر اعظم بنے، جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ایک چٹکی میں ہٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی زمین پر ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جونپور کےکاشی علاقے میں بوتھ صدر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کیا۔راجناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایم مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملٹنسی پر لگام لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اوڑی اور پلوامہ میں ملٹنسی اور تشددکے واقعات کے بعد بی جے پی حکومت نے جو کچھ کیا ہے اس کی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بحث ہو رہی ہے۔ اڑی اور پلوامہ کے واقعے کے بعد ملک نے دنیا کو یہ اشارہ دیا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ طاقت ہے کہ اگر کوئی ہمیں چھیڑتا ہے تو ہم نہ صرف ہندوستان کے اس طرف بلکہ دوسری طرف سے بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ ورکرس پارٹی کے لیے اتنے ہی اہم ہیں جتنے ایک جوان فوج کے لیے۔ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی فوج مضبوط ہوئی ہے۔ اسی طرح کارکنوں کی وجہ سے بی جے پی ملک کی سب سے مضبوط پارٹی بن گئی ہے۔  راجناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو فائدہ پہنچا ہے۔ ہندوستان جو بھی بولتا ہے، دنیا سنجیدگی سے سنتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ لوگ بھارت کو کمزور سمجھتے تھے لیکن ہم نے ایسا کرکے یہ بھی دکھایا کہ یہ ملک کمزور نہیں ہوا بلکہ دنیا کا طاقتور ملک بن گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کو 5اگست2019کے بعد کیا ملا اور کہاں بہتری ہوئی؟مرکزی سرکار جواب دیں

Next Post

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

مرکزی حکومت کو ایک دن دفعہ 370 کو واپس کرنا ہی ہوگا

مرکزی حکومت کو ایک دن دفعہ 370 کو واپس کرنا ہی ہوگا

سرینگر کے دریش کدل میں آتشزدگی، دو مکانوں اور دو دکانوں کو نقصان

سرینگر کے دریش کدل میں آتشزدگی، دو مکانوں اور دو دکانوں کو نقصان

آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

کشتواڑ میں گاڑی سے آٹھ ڈیٹونیٹرز اور تار بر آمد: پولیس

منظور شدہ زرعی قوانین واپس لینے کا بل پارلیمنٹ سے پاس

منظور شدہ زرعی قوانین واپس لینے کا بل پارلیمنٹ سے پاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »