• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

زبردستی ‘جے شری رام’ کہلوانے کی کشمیری علما نے کی مذمت

by امت ڈیسک
26/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):متحدہ مجلس علماء، جموں و کشمیر نے اپنے ایک بیان میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے زاڈورہ گاؤں کی ایک مسجد شریف میں 23 اور 24 جون کی شب فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے اور ان سے زبردستی ’’جے شری رام ‘‘ کے نعرے بلند کروانے کی حرکت پر زبردست حیرت اور سخت فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

متحدہ مجلس علماء کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں حکومتی اداروں یا فوج کے ذمہ داروں کی جانب سے تاحال خاموشی اختیار کرنے کے رویے کو حد درجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان سے کہا گیا کہ ’’اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں کیونکہ فورسز کی جانب سے اس طرح کی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی حرکت سے اہالیان جموں و کشمیر بالخصوص مسلمانوں کے دینی جذبات بری طرح سے مجروح ہوئے ہیں اور وہ اس طرح کی حرکتوں کو ناقابل برداشت تصور کرتے ہیں۔‘‘بیان میں اس امر پر بھی تشویش اور اضطراب کا اظہار کیا گیا کہ ’’جموں وکشمیر میں حکومتی اداروں کی جانب سے مساجد و خانقاہوں اور دینی درسگاہوں کے تعلق سے مداخلت بڑھتی جا رہی ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔‘‘ جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ – محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ – نے بھی فوج کی 50 آر آر کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں امیت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے یہاں موجود ہونے کے باوجود ایسی حرکت ہوئی ہے۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’’امرناتھ یاترا سے پہلے یہ محض اشتعال انگیزی ہے۔‘‘ انہوں نے اس معاملے میں ’’فوری طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر، متحدہ مجلس علماء نے تنظیم کے بانی سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی چار سالہ نظر بندی کے تناظر میں عید سعید سے قبل ان کی اور دیگر محبوس علما اور مبلغین کی غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا ہے۔ مجلس نے اعلان کیا ہے کہ ان تمام امورات کے بھر پور جائزے اور ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کے تعلق سے عید الاضحیٰ کے بعد ریاست گیر سطح پر ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا اور صورتحال پر غور و خوض کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

Next Post

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

سرینگر میں نقلی ڈاکٹر گرفتار، کلینک سربمہر

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں 24 سالہ لڑکی لقمہ اجل

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

کولگام میں مسلح تصادم میں مقامی جنگجو مارا گیا، تلاش جاری: پولیس

کولگام جھڑپ میں مقامی ملی ٹینٹ ازجان،پولیس اہلکار زخمی

کولگام جھڑپ میں مقامی ملی ٹینٹ ازجان،پولیس اہلکار زخمی

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

امرناتھ یاترا کی تیاریاں مکمل، یکم جولائی سے ہوگا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »