(سرینگر) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ،سوپور کے علاوہ ضلع سرینگر میں چھاپہ مار کاروائی انجام دی ہیں۔ اس حوالے سے این آئی اے نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوے کہا ہے کہ آج سوپور ،سرینگر اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ڈالا گیا اور کچھ مشتبہ ٹھکانوں سے کئی عسکریت پسندوں سے وابستہ لوگوں سے کچھ اہم کاغذات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ پرس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ جیش محمد، لشکر طیبہ و دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی پہچان عرفان احمد اینتو ساکن کرالٹینگ سوپور کے طور ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں این آئی اے نے ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہیں۔











