(سرینگر) کُل جماعتی حریت کانفرنس نے رنگریٹ علاقے میں ہوئے مختصر انکاؤئٹر کے بعد محض نعرے لگانے کے الزم میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ماں بیٹی کو گرفتار کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس کارروائی کو بدقسمتی سے تعبیر کیا۔ واضح رہے جموں و کشمیر پولیس نے 13 دسمبر کے روز سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں مختصر انکاؤنٹر کے بعد ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں ماں بیٹی کو گرفتار کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے ایک پرس ریلیز میں کہا ہے محض نعرے بازی پر افروزہ اور عائشہ کو گرفتار کرنا کوئی جواز نہیں رکھتا ہے اور یہ کوئی جرم نہیں ہے جس پر ایسی سزا دی جائے۔ حریت کانفرنس نے حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کو فوری رہا کیا جائے۔ یاد رہے13دسمبر کو سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ میں سیکورٹی فورسز نے مختصر فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پنسدوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد متصل علاقوں کے مقامی لوگوں نے سکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جبکہ احتجاج اور ملک مخالف نعرے بھی میں لگائے۔











