(سرینگر) وادی کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا راج برابر جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 23 دسمبر سے 25 دسمبر تک درمیانی درجے سے باری برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 22 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔










