• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک: آئی جی پی کشمیر

سری نگر تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک: آئی جی پی کشمیر

by امت ڈیسک
19/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر)  سرینگر کے دارا ہروَن علاقے میں اتوار کی صبح کو فورسز اہلکاروں کے ساتھ مختصر جھڑپ میں ایک جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا ہے ۔ آئی جی پی کشمیر زون وجے کمارکے مطابق ہروَن تصادم میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار اعلیٰ الصبح دارا ہروَن کے علاقے کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں  نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک جنگجو ہلاک ہوا، جس کی بعد میں شناخت لشکر کمانڈر سیف ﷲعرف خالد بھائی ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مہلوک کمانڈر فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش رہتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ خالد بھائی کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے جبکہ اُس کے خلاف متعدد کیس بھی درج ہیں۔

#SrinagarEncounterUpdate: Killed #terrorist identified as Saifulla @ Abu Khalid @ Shawaz, resident of Karachi (#Pakistan), affiliated with proscribed #terror outfit LeT. He infiltrated in 2016 & was active in general area of Harwan & involved in several terror crimes: IGP Kashmir https://t.co/Ds9xoSXGCg

— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 19, 2021

دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ سرینگر کے دارا ہروَن میں اتوار اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مختصر جھڑپ میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر جس کی شناخت خالد بھائی ساکن کراچی پاکستان کے بطور ہوئی ہے مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک کمانڈر سال 2016 سے ہروَن دارا علاقے میں سرگرم تھا اور اُس کی سیکورٹی ایجنسیوں کو کافی عرصے سے تلاش تھی۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اس سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سڑک حادثے میں سی آر پی ایف اہلکار زخمی، حالت نازک

Next Post

گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

گرڈ اسٹیشنوں کی مبینہ نجکاری کے خلاف پی ڈی ڈی ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

ٹنگڈار میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان، 9 دیگر زخمی

ٹنگڈار میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان، 9 دیگر زخمی

کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

بجلی کی بحالی کے لئے فوج لانے سے ’گڈ گورننس‘ کا بیانیہ بے نقاب ہوگیا: محبوبہ مفتی

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حد بندی کمیشن نے 7اسمبلی نشستوں کی تجویز کی

حدبندی کمیشن کی مجوزہ سفارشات: جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکسر مسترد

حدبندی کمیشن کی مجوزہ سفارشات: جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکسر مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »