• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمیش بدھوڑی کو بی جے پی کی وجہ بتاؤ نوٹس

رمیش بدھوڑی کو بی جے پی کی وجہ بتاؤ نوٹس

by امت ڈیسک
23/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو پارلیمنٹ میں ان کے چونکا دینے والے فرقہ وارانہ اور توہین آمیز تبصروں پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ ان کے تبصرے کو گذشتہ روز ایوان کے ریکارڈ سے خارج کردیا گیا ہے۔ بی جے پی نے رمیش بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 15 دنوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے ایوان سے رمیش بدھوڑی کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔لوک سبھا میں جمعرات کو’چندریان -3′ مشن کی کامیابی پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے امروہہ سے بہوجن سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز تبصرے کیے۔ رمیش بدھوڑی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس دوران بدھوڑی کے پیچھے بیٹھے کچھ بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ اور وزراء کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

رکن پارلیمنٹ کوڈیکنل سریش نے بدھوڑی کو بیٹھنے کو کہا لیکن انہوں نے اپنی اشتعال انگیز بات جاری رکھی۔ سریش نے بدھوڑی کے تبصروں کو خارج کرنے کی ہدایت دی۔اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ان تبصروں کا نوٹس لیا اور انہیں خبردار کیا کہ اگر وہ مستقبل میں ایسا کریں گے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی سیاسی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ریمارکس سے اپوزیشن کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کو معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی و نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ بدھوڑی کے مسلم رکن پارلیمنٹ کے خلاف تبصرے انتہائی شرمناک ہے، ان تبصروں سے نہ صرف رکن پارلیمنٹ دانش علی کنور کی توہین ہوئی بلکہ اس سے پوری مسلم کمیونٹی کی توہین ہوئی ہے۔بدھوڑی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ رمیش بدھوڑی کے اشتعال انگیز تبصرے ہر ہندوستانی کی توہین ہیں۔ کانگریس نے اپنے لوک سبھا لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی مثال پیش کی جنہیں وزراء کی مبینہ توہین کرنے کے الزام میں گزشتہ اجلاس میں معطل کر دیا گیا تھا“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارت نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر تنقید

Next Post

جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش پر 10 گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش پر 10 گرفتار: پولیس

جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش پر 10 گرفتار: پولیس

ہم انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے: اے پی ایس سی سی

ہم انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے: اے پی ایس سی سی

دانش علی کے خلاف ریمارکس کے وقت دو سابق مرکزی وزراء بے شرمی سے ہنس رہے تھے: جئے رام رمیش

دانش علی کے خلاف ریمارکس کے وقت دو سابق مرکزی وزراء بے شرمی سے ہنس رہے تھے: جئے رام رمیش

سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہزاروں نوجوان کو بے روزگار کر دیا گیا: محبوبہ مفتی

سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہزاروں نوجوان کو بے روزگار کر دیا گیا: محبوبہ مفتی

چین چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار: پولیس

چین چھیننے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »