(سرینگر) ایل ڈی اسپتال سرینگر میں اٹینڈنٹ سے مبینہ طور پر رشوت لینے والے دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان کی مبینہ رشوت کی مانگ کی وجہ سے ایک نوزائد بچے کی موت واقع ہوگئی۔ یاد رہے چند روز قبل اسپتال میں ایک شیر خوار بچہ اس وقت دم توڑ گیا جب دو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز نے ڈاکٹر سے ملنے سے پہلے رشوت دینے کا کہہ کر اٹنڈنٹ کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا۔ حکام نے بتایا کہ آئی پی سی کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 01/22 زیرِ دفعہ 304 پولیس تھانہ راج باغ سرینگر میں درج کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فعل میں ملوث دو پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کیا گیا ہے۔











