امت نیوز ڈیسک //
جموں، 09 اپریل :ادھم پور کے دودرہ نالہ روون ڈومیل علاقے میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق چار افراد دو مختلف موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر نوراتری کے موقع پر سکرالا ماتا کے درشن کے لیے جا رہے تھے کہ اچانک انہیں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اور چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد پولیس مقامی لوگوں کے ساتھ مذکورہ مقام پر پہنچی اور انہیں فوری طور پر جی ایم سی ادھم پور لے گئی جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا اور دو دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔









