• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیلی کابینہ کا الجزیرہ چینل کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی کابینہ کا الجزیرہ چینل کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

by امت ڈیسک
05/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے اتوار کے دن کہا کہ ان کی حکومت نے قطر کے ملکیتی نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مقامی دفاتر کو بند کردینے کیلئے متفقہ ووٹ دیاہے۔

الجزیرہ کے ساتھ اسرائیل کا عرصہ سے جاری جھگڑا ایسے وقت شدت اختیارکرگیا جب قطر کے ثالثی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔ نتن یاہو نے ایکس پر اپنے فیصلہ کا اعلان کیا لیکن یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس اقدام کے کیا مضمرات ہوں گے۔

اس پر کب عمل ہوگا۔ آیا یہ اقدام مستقل ہے یا عارضی۔ فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا۔ نتن یاہو نے کہا کہ میری حکومت نے متفقہ فیصلہ کیاہے کہ بھڑکاؤ چینل الجزیرہ کو اسرائیل میں بند کردیاجائے۔ الجزیرہ نے پُرزورتردید کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی کو مشتعل کرتا ہے۔

قطری دارالحکومت دوحہ میں واقع چینل ہیڈکوارٹرسے فوری کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن الجزیرہ کے کئی رپورٹرس نے آن ائیرکہا کہ یہ فیصلہ چینل کو کیسے متاثرکرے گا۔

الجزیرہ کی عربی سرویس کے نمائندے نے کہا کہ اس فیصلہ سے اسرائیل اور مشرقی یروشلم میں نشریاتی ادارے کا کام کاج متاثرہوگا۔ فلسطینی علاقوں میں بھی الجزیرہ کے آپریشنس متاثرہوں گے۔ الجزیرہ انگلش چینل کے ایک کرسپانڈنٹ نے کہا کہ چینل اب اسرائیل میں اپنے دفاتر نہیں چلاسکے گا۔

اس کی ویب سائٹس بھی بند کردی جائیں گی۔ اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سرزمین سے چینل کو 45 دن تک کام کرنے سے روک سکتا ہے۔ اسرائیل کے وزیرمواصلات نے ایکس پرپوسٹ ویڈیو میں کہا کہ چینل کے آلات ضبط کرلئے جائیں گے۔

اس فیصلہ سے قطر کے ساتھ کشیدگی ایسے وقت بڑھنے کا اندیشہ ہے جب حکومتِ قطر غزہ میں جنگ رکوانے مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کرثالثی میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ نتن یاہو کے ساتھ قطر کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔الجزیرہ کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کبھی بھی ٹھیک نہیں رہے۔ وہ قطری چینل پر جانبداری کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

تعلقات تقریباً دوسال قبل اس وقت مزیدکشیدہ ہوگئے تھے جب الجزیرہ کے کرسپانڈنٹ شیرین ابوعاقلہ مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جاں بحق ہوئی تھیں۔ 7اکتوبر کو حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلقات میں مزیدبگاڑآیا۔

دسمبر میں اسرائیلی حملہ میں الجزیرہ کے ایک کیمرہ مین کی موت واقع ہوئی تھی۔ غزہ میں الجزیرہ کے بیوروچیف بھی اس حملہ میں زخمی ہوئے تھے۔ الجزیرہ چند بین الاقوامی میڈیااداروں میں ایک ہے جو جنگ کے دوران غزہ سے کام کرتے رہے۔

وہ فضائی حملوں کے خونی مناظر‘ گنجائش سے بھرے دواخانوں کے مناظردکھاتے رہے۔ وہ اسرائیل کو قتل عام کے لئے موردِالزام ٹہراتے رہے۔ الجزیرہ کی فنڈنگ حکومت قطر کرتی ہے۔ الجزیرہ کے انگریزی پروگرام عام طور پر عربی چینل جیسے لگتے ہیں۔ الجزیرہ پر مشرقِ وسطیٰ کی دیگر حکومتوں نے بھی پابندی عائد کی تھی۔

الجزیرہ نے مصر میں اخوان المسلمین کے کئی احتجاجی مظاہروں کو راست دکھایاتھا جس سے مصر کی فوجی حکومت ناراض ہوگئی تھی۔ مصر کی سیکیوریٹی فورسس نے اس لگژری ہوٹل پر دھاوا کرکے چینل کے کئی کرسپانڈنٹس کو گرفتارکرلیاتھا جہاں سے الجزیرہ کام کررہا تھا۔ مصر اخوان المسلمین کو دہشت گرد گروپ مانتا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ قطر اور الجزیرہ اخوان کی تائید کرتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام کے لاپتہ نوجوان کی لاش سری نگر میں برآمد

Next Post

اننت ناگ میں آتشزدگی سے دارالعلوم اور رہائشی مکان خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں آتشزدگی سے دارالعلوم اور رہائشی مکان خاکستر

اننت ناگ میں آتشزدگی سے دارالعلوم اور رہائشی مکان خاکستر

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی، راجناتھ کے بیان پر فاروق عبداللہ کا ردعمل

سینئر صحافی، روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان چل بسے

سینئر صحافی، روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان چل بسے

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں اے ٹی وی بائیک سے گر کر ممبئی کی خاتون سیاح ہلاک

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »