• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی کارکنان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کارکنان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
21/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں : جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہیرپوہ علاقہ میں سابق سرپنچ اور بھارتیہ جانتا پارٹی (بی جے پی) کارکن کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے شوپیاں میں احتجاج کیا۔ کارکنان نے کینڈل مارچ کا بھی اہتمام کیا۔ احتجاج میں شامل بی جے پی کارکنان نے عسکریت پسندوں، پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کی بھی تنقید کی۔ احتجاجیوں کے مطابق انتظامیہ بی جے پی کارکنان کو معقول سکیورٹی فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

احتجاج میں شامل بھارتیہ جانتا پارٹی کے ضلع صدر شوپیاں، محمد یوسف بٹ، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان سے آئے ہوئے دہشتگرد جموں و کشمیر میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس طرح کے حملے کروا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم نے ضلع انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا تھا کہ ہمارے کارکنان کو خطرہ ہے تاہم ہمیں سیکورتی مہیا نہیں کی گئی۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں خاص کر این سی اور پی ڈی پی کے کارکنوں کو سکیورٹی مہیاء کی جا رہی ہے تاہم بی جے پی ورکروں کو الیکشن کے ایام میں بھی سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی اور اسی کی وجہ سے اس طرح کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہم آج ایک دیرینہ کارکن سے بجھڑ گئے۔‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے بی جے پی کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ کی ہلاکت میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انہیں سخت سزا دئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ قبل ازیں بی جے پی کے کئی کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر شوپیان کے دفتر کے باہر شوپیاں – پلوامہ روڑ پر دھرنا دے کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔

یاد رہے کہ ضلع شوپیاں کے ہیرپوہ علاقہ میں ہفتہ کی شام دیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی سے وابستہ ایک سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ کے گھر میں داخل ہوکر اس پر قریب سے گولیاں برسا کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس اور غم کا ماحول ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام میں سیاح کی موت

Next Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
Next Post
مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم مودی نے بارہمولہ کے ووٹروں کی تعریف کی

سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ازجان، ایک زخمی

سوپور میں 8ویں جماعت کا طالبعلم ازجان

ایس ایچ او پر حملہ کے الزام میں جے کے پی سی لیڈر عمران انصاری کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایچ او پر حملہ کے الزام میں جے کے پی سی لیڈر عمران انصاری کے خلاف مقدمہ درج

بھاجپا کا سابق سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

بھاجپا کا سابق سرپنچ کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »