امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 07 جولائی: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے مدرگام کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک اور جنگجو مارا گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مزید دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جن کی تعداد تین ہو گئی ہے، جن کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قبل ازیں جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیز کیا تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو جاری تصادم میں دو ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ضلع میں جاری دو مقابلوں میں اب تک چھ جنگجو اور دو فوجی مارے گئے ہیں جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا ہے۔(کشمیر اسکرول )










