(سرینگر) وادی کشمیر میں قریب اڑھائی برس بعد نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول مارچ 2سے کُھل رہے ہیں جس کےلئے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تمام ترتیاریاں شروع کی گئیں ہیں۔ تاہم یکم مارچ کو شب معراج العالم اور مہا شیوراتری کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے اب ممکنہ طور پر 2مارچ کو نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہائر سیکنڈریوں،کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں معمول کادرس و تدریس کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ کرونا مثبت کیسز میں کمی آنے کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 28فروری کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا جارہا ہے۔










