• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے: ڈی جی پی

پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے: ڈی جی پی

جموں وکشمیرمیں امن قائم کرنے کی تمام رکاوٹوں کودور کیاجائے گا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائے گا

by امت ڈیسک
25/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ امن کودرہم برہم کرنے کے لئے پاکستان تمام تر اقدامات اٹھانے میں مشغول ہے تاہم ان کوششوں کو نا کام بنایاجارہا ہے۔ اُدھم پور میں امن و قانون کی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہا ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت کو مضبوط مستحکم بنانے کی کوششیں ہورہی ہے اور پاکستان جموں وکشمیرمیں دم توڑتی ہوئی عسکریت کے اندر نئی روح پھونکنے کی بر پور کوشش کررہاہے اور اس کے لئے ڈرون طیاروں کے ذریعے اسلحہ گرانے کی کارروائیاں انجام دے رہاہے۔ ڈی جی پی  نے کہاکہ جموں سیکٹر میں پاکستانی خفیہ ایجنسی اور عسکری تنظیموں کے کمانڈروں نے عسکریت پسندوں تک ہتھیار پہنچانے کے لئے ڈرون تیکنالوجی کاجواستعمال کیاہے اس سے ہرحال میں ناکام بنایاجارہاہے اور پچھلے ایک سال سے پولیس وفورسز نے ڈرون طیاروں کے ذریعے گرائے جانے والے اسلحہ گولہ بارود کی بڑی مقدار ضبط کرلی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پہلی بار ڈرون طیاروں کے ذریعے لکوڈ کیمکل عسکریت پسندوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی جسے ضبط کیاگیاہے اور اس کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیاجارہاہے تاکہ اس بات کاپتہ لگایاجاسکے کہ یہ کیمکل کن اغراض مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاتاہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ عسکرت کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی جانب سے منشیات اس طرف پہنچانے کی کارروائیاں انجام دی جارہی ہے اور پولیس وفورسز نے جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں تک پہنچائی جانے والی منشیات یا انہیں فروخت کرکے رقومات کی ان کوششوں کوناکام بنادیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات جموں و کشمیرمیں پہنچاکرا سے جورقومات حاصل کی جارہی ہے وہ عسکریت کومضبوط بنانے کے لئے خرچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021میں پولیس وفورسز اور عسکریت پسندو ںکے مابین جھڑپوں کے دوران 182کے قریب عسکریت پسند مارے گئے تاہم اس دوران تین سو سے زیادہ ہتھیار برآمد کئے گئے جواس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں کس قدر عسکریت کو مضبوط مستحکم بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہاکہ ہم امن ترقی اور خوشحالی کے راہ پرگامزن ہے جموں وکشمیرمیں امن قائم کرنے کی تمام رکاوٹوں کودور کیاجائے گا اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائیب کا درجہ دینا اُن کا حق ہے: سجاد لون

Next Post

گلمرگ اور پہلگام میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
گلمرگ اور پہلگام میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

گلمرگ اور پہلگام میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگرجموں شاہراہ کی خستہ حالی سے وادی کشمیر کی میوہ صنعت کو مالی نقصان کا سامنا

چٹانیں کھسک آنے کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

حد بندی کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حد بندی کمیشن نے بی جے پی کے حق میں کام کیا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

تنظیم نو ایکٹ کے تحت جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر آئینی ہے: پی اے جی ڈی

تنظیم نو ایکٹ کے تحت جو کچھ ہورہا ہے وہ غیر آئینی ہے: پی اے جی ڈی

مگر کوٹ علاقے میں پسیاں گرآنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد و رفت معطل

مگر کوٹ علاقے میں پسیاں گرآنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد و رفت معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »