(سرینگر) جموں کے کوٹ بلوال اور سرینگر کے سنیٹرل جیل سمیت دیگر جیلوں میں نظر بند 96قیدیوں جن میں زیادہ تر جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند تھے، کو دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ کے ہائی سیکورٹی جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے یوٹی کے مختلف جیلوں میں نظر بند 96قیدیوں کو بیرون ریاستی جیلوں کو منتقل کیا ہے۔ ان قیدیوں کو سیکورٹی کے انتہائی حصار میں نکا ل کر ہریانہ ، دلی اور اتر پردیش کے جیل منتقل کیا گیا جہاں انہیں ہائی سیکورٹی زون میں رکھا گیا ہے ۔











