• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق وزیر سمیت کئی رہنماؤں کی کانگریس میں واپسی

سابق وزیر سمیت کئی رہنماؤں کی کانگریس میں واپسی

by امت ڈیسک
19/11/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں میں بدھ کو سابق وزیر عبدالمجید وانی، سابق ایم ایل اے جگل کشور شرما، سابق ایم ایل سی سوبھاش گپتا سمیت متعدد کارکنان نے کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی۔ یہ تمام رہنما گزشتہ برسوں کے دوران کانگریس چھوڑ کر ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) میں شامل ہو گئے تھے۔

49سال کے بعد کانگریس سے علیحدگی کے بعد غلام نبی آزاد نے ڈی پی اے پی نامی ایک سیاسی جماعت قائم کی تھی، جس میں ’آزاد حامی‘ درجنوں کانگریس لیڈران شامل ہوئے تھے جن میں وانی، شرما اور گپتا بھی شامل تھے۔

ان لیڈران نے جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کانگریس میں واپسی اختیار کی اور اس تقریب میں اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری اور انچارج، جموں و کشمیر کانگریس، ڈاکٹر سید نصیر حسین (رکن راجیہ سبھا) موجود تھے جنہوں نے تمام رہنماؤں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہے۔

ڈاکٹر سید نصیر حسین نے اس موقع پر کہا کہ ’’کانگریس ایک جمہوری جماعت ہے اور پارٹی کے دروازے ہر اُس لیڈر کے لیے کھلے ہیں جو ملک کی سیکولر اور جمہوری آواز کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے اور سیاسی اداروں کو کمزوور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ان رہنماؤں نے 26 ستمبر 2022 کو غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم ڈی پی اے پی کے سیاسی طور پر ابھرنے میں ناکامی کے بعد آزاد نے از خود ہی اس پارٹی کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور خود بھی تقریباً اب سیاسی افق سے ’غائب‘ ہو چکے ہیں۔ ڈی پی اے پی میں شمولیت کے بعد کئی لیڈران نے فوراً ہی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی جبہ یہ رہنما آج تقریباً تین برس بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے۔

کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد سابق وزیر عبدالمجید وانی نے کہا کہ ’’کانگریس ہمارا اپنا خاندان ہے، ہم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اسی جماعت سے کیا تھا اور اب ہم پوری لگن کے ساتھ پارٹی کے لیے کام کریں گے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آٹھویں جماعت تک کیلئے سرمائی تعطیلات دسمبر کے پہلے ہفتے سے: سکینہ ایتو

Next Post

جموں میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کا ’کشمیر ٹائمز‘ کے دفتر پر چھاپہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کا ’کشمیر ٹائمز‘ کے دفتر پر چھاپہ

جموں میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کا ’کشمیر ٹائمز‘ کے دفتر پر چھاپہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سرینگر پولیس نے دھوکہ دہی اور چوری شدہ سونے کے بین الاضلائی ریکیٹ کا پردہ فاش کر دیا

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

ملک بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، سجاد لون کی وزیر اعظم سے اپیل

اگر دہلی دھماکے میں کشمیری ڈاکٹر ملوث پائے گئے تو اسکا خمیازہ مسلم قوم کو بھگتنا ہوگا: محبوبہ مفتی

’کشمیریوں کو اجتماعی سزا نہ دی جائے‘: دہلی دھماکے کے بعد محبوبہ مفتی کا بیان

گزشتہ 2 سالوں میں اساتذہ کی بھرتی نہیں ہوئی: حکومت

جموں و کشمیر اسمبلی میں دو نئے منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کل ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »