امت نیوز ڈیسک //
ادھم پور ضلع کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورستر نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیوں نے مجالتہ اور اس سے ملحقہ دیہات اور جنگلاتی علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ جنگلاتی پٹی میں خصوصی کمانڈوز کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ڈرونز اور جدید نگرانی کے آلات کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاکہ ملی میٹٹوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔
ادھر پولیس نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی اجنبی شخص کو دیکھیں تو فورا قریبی پولیس اسٹیشن یا سیکیورٹی فورسز کو اطلاع دیں۔








