• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم مودی کو غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کے لیے ٹرمپ کا دعوت نامہ

وزیر اعظم مودی کو غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کے لیے ٹرمپ کا دعوت نامہ

by امت ڈیسک
19/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم نریندر مودی کو غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کا دعوت نامہ شیئر کیا۔ ٹرمپ نے مودی کو ایک خط بھیجا ہے، جسے بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

خط میں لکھا ہے کہ "مجھے پی ایم مودی کو بورڈ آف پیس میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر فخر ہو رہا ہے، جس سے غزہ میں دیرپا امن آئے گا۔ یہ بورڈ استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے موثر حکمرانی کی حمایت کرے گا!”

خط میں ٹرمپ نے کہا کہ "بطور بھارت کے وزیر اعظم، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ کو مشرق وسطیٰ میں امن کو یقینی بنانے اور ساتھ ہی اس عالمی تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک نیا اور دلیرانہ انداز اپنانے کی اس تاریخی اور انتہائی شاندار کوشش میں میرے ساتھ شامل ہونے کے لیے مدعو کر رہا ہوں!”

اپنے خط میں، ٹرمپ نے غزہ کے تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبے کے اپنے 29 ستمبر کے اعلان کا حوالہ دیا۔ ٹرمپ نے لکھا، "اب ان تمام خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا وقت ہے۔ منصوبے کے مرکز میں بورڈ آف پیس ہے، جو اب تک بنایا گیا سب سے موثر اور اہم بورڈ ہے، جسے ایک نئی بین الاقوامی تنظیم اور عبوری حکومتی انتظامیہ کے طور پر بنایا جائے گا۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ "ہماری کوشش ایسے قابل ذکر ممالک کے ایک گروپ کو اکٹھا کرے گی جو دیرپا امن کی تعمیر کی بہت بڑی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ اعزاز ان لوگوں کے لیے ہے جو مثال کے طور پر رہنمائی کرنے اور آنے والی نسلوں کے محفوظ اور خوشحال مستقبل میں نمایاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم جلد ہی اپنے شاندار اور پرعزم شراکت داروں کو اکٹھا کریں گے، جن میں سے بہت سے معروف عالمی رہنما ہیں۔”

یہ دعوت اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ ٹرمپ کے وسیع تر غزہ روڈ میپ سے منسلک بورڈ آف پیس کے ڈھانچے کو فارمل بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس نے غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی نگرانی کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شامل کیے گئے افراد کی فہرست جاری کی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ان ناموں میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے نام شامل ہیں۔ اس اعلان میں غزہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان بھی شامل ہیں جن میں بلیئر، کشنر اور وٹ کوف کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قطری سفارت کار علی التھوادی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ کے چھاترو جنگلات میں سرچ آپریشن جاری، رات گئے تصادم کے بعد سکیورٹی سخت

Next Post

کشمیر سے علیحدگی کے بعد جموں ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنے گا: شام لال شرما

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
کشمیر سے علیحدگی کے بعد جموں ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنے گا: شام لال شرما

کشمیر سے علیحدگی کے بعد جموں ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بنے گا: شام لال شرما

کشتواڑ: چھاترو میں تصادم، تین فوجی زخمی، ایئرلفٹ کر کے ہسپتال منتقل

کشتواڑ تصادم میں فوجی اہلکار ازجان ،آپریشن جاری

گنڈبل کشتی حادثہ: لاپتہ شخص کی تلاش ختم، دریائے جہلم سے لاش برآمد

گنڈبل کشتی حادثہ: لاپتہ شخص کی تلاش ختم، دریائے جہلم سے لاش برآمد

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات

محبِ وطن کبھی الگ جموں ریاست کی حمایت نہیں کریں گے: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

محبِ وطن کبھی الگ جموں ریاست کی حمایت نہیں کریں گے: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »